راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ گزشتہ روز 9 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم سہیل سے ایک کلو 770 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم ناصر سے 560 گرام چرس، ملزم عثمان سے 510 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم ذیشان سے 12 لیٹر شراب، ملزم سخی حیدر سے 7 لیٹر شراب، ملزم عثمان سے 5 لیٹر شراب،
بنی پولیس نے ملزم عارف سے 5 لیٹر شراب، رتہ امرال پولیس نے ملزم عادل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، چکری پولیس نے ملزم ندیم سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔