راولپنڈی۔22جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ڈکیتی ،منشیات سمگلنگ،غیر قانونی اسلحہ پتنگ فروشی اور قمار بازی میں ملوث 17 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ملزم قاسم سے دو کلو 500 گرام چرس برآمد کی۔ واہ کینٹ پولیس نے ملزم ممتاز سے 1 کلو 640 گرام چرس برآمد کی۔ سول لائنز پولیس نے ملزم شبراز سے ایک کلو 320 گرام چرس،پیرودہائی پولیس نے ملزم عمران سے ایک کلو 210 گرام چرس برآمد کی۔ صدر واہ پولیس نے ملزم وقاص سے 800 گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم صفی اللہ سے 520 گرام چرس برآمد کی۔ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی،ملزم سے چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے،دو موبائل فون اور اسلحہ برآمدہوا۔ تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جواء کھیلنے والے 02 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں ساجد اور نعیم شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 6500 روپے اور دو موبائل فون برآمدہوئے۔ ملزمان آن لائن جوا کھیل رہے تھے۔آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش احسان کو گرفتار کرلیا، ملز م سے 80پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی۔
وارث خان پولیس نے ملزم معین سے ایک پستول 09 ایم ایم معہ ایمونیشن، کینٹ پولیس نے ملزم عمیر سے ایک پستول 09 ایم ایم معہ ایمونیشن، نصیرآباد پولیس نے ملزم مہران گل سے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عنایت اللہ سے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم مہرخان سے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم حسن سے ایک پستول 30 بور، روات پولیس نے ملزم نعیم جاوید سے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔