راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 19 ملزمان گرفتار

124
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی۔ 25 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے راہزنی،منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 19 ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور محمد بشیر شامل ہیں،ملزمان سے چھینی گئی رقم 17 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد ہوا۔

ایئر پور ٹ پولیس نے ملزم عرفان سے1کلو 480گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم دانیال سے620گرام چرس، ملزم سعد سے660گرام چرس،نصیرآباد پولیس نے ملزم نقاش سے10لیٹر شراب،دھمیال پولیس نے ملزم دانش گل سے5لیٹر شراب برآمد کرلی۔واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے 3ملزمان ظفر رحمن، دانش،یسین کو گرفتارکرلیا۔ صدر بیرونی پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے ملزم دانیال کو گرفتار کرلیا۔راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا۔

سرچ آپریشنز کے دوران واہ کینٹ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ملزمان مشرف حسین،خاور رفیق اور خلیل الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

گنج منڈی پولیس نے ملزم عبداللہ سے 1 پستول 9 ایم ایم معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے سیف اللہ سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ایئر پورٹ پولیس نے ملزم ذیشان سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم غلام حسین سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم احمد فرحان سے 1 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔