راولپنڈی ۔24نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ گزشتہ روز 4 ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم قیصر سے 2 کلو 460 گرام چرس ، صدر بیرونی پولیس نے ملزم زیدان سے 600 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم جمیل سے 565 گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے ملزم راشد لطیف سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔