24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی کارروائی شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے 7 افراد...

راولپنڈی پولیس کی کارروائی شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے 7 افراد گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔26جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور 44 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ صادق آباد اور مورگاہ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ اسی طرح چکلالہ، وارث خان اور ویسٹریج پولیس نے تین شراب سپلائرز کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 19 لیٹر شراب برآمد کی۔ سول لائنز پولیس نے ایک شخص سے ناجائز اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

- Advertisement -

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ معاشرے کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں