20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے...

راولپنڈی پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں ،4 ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

- Advertisement -

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے۔

سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 ملزمان میں سجاد، عمر جاوید، سردار اور عبدالغفور کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قدمات درج کر لئے گئے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نےکہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

- Advertisement -

راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557462

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں