راولپنڈی۔ 28 جنوری (اے پی پی):سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی۔ مزید22 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیےگئے۔پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے22کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے۔
خصوصی مہم کے دوران اب تک6866مقدمات درج کیے گئے۔سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، کم عمر ڈرائیور نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں۔