24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کے شہر بھر میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے...

راولپنڈی پولیس کے شہر بھر میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر اور جامع انتظامات

- Advertisement -

راولپنڈی۔27اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے مؤثر اور جامع انتظامات کیے ہیں۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق 450 سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ تھانوں کی موبائل گاڑیاں، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

سینئر افسران موقع پر موجود عملے کی نگرانی کر رہے ہیں اور انہیں ڈیوٹی کے متعلق ضروری ہدایات فراہم کر رہے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس الرٹ ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588477

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں