راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 31 ملزمان گرفتار

66

راولپنڈی ۔17نومبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا، پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 31 ملزمان کو گرفتار کر لیا،

گرفتار ملزمان میں طارق، شبیر، احمد زیب، غازی، سرور، حسنین، گل حسن، ذیشان، بلال، مظہر، اسرار، سجاد، نثار، اسد، ساجد، الیاس، شاہیر خان، عمر خان، حنیف، عقیل، رضوان، عمیر، ساجد، ذوہیب، ذیشان، بنیامین، ایاز، بلا دین، فیصل، انور اور گلزار شامل ہیں، سی پی او کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔