راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

62
راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

راولپنڈی۔28جنوری (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے۔ سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں قمر زمان، شکیل، افضال رشید، محمد آباد، ناصر، ایوب اور نعمان شامل ہیں۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔