راولپنڈی۔ 24 دسمبر (اے پی پی):کرسمس کے موقعہ پرراولپنڈی پولیس نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسران کے لئے تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر،ڈی ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی سکیورٹی طاہر سکندر اور راولپنڈی پولیس کے مسیحی پولیس افسران اور انکی فیملیز کی شرکت۔پولیس کے مطابق کرسمس کے موقعہ پرراولپنڈی پولیس کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسران کے لئے تقریب کا انعقادکیا گیا،
تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر،ڈی ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی سکیورٹی طاہر سکندر اور راولپنڈی پولیس کے مسیحی پولیس افسران اور انکی فیملیز نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنزنے پولیس اہلکاروں اور انکے بچوں کیساتھ کرسمس کا کیک کاٹا، پولیس اہلکاروں اور انکے بچوں کو تحائف کے ساتھ کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد آپ کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے،راولپنڈی پولیس کرسمس تہوار کی خوشیوں میں آپ کے ساتھ شریک ہے،گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور کمیونٹی کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفئیر کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔