31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پیرودھائی پولیس سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ...

راولپنڈی پیرودھائی پولیس سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 11 جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پیرودھائی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔گینگ سے مسروقہ رقم 75ہزار روپےاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ریحان عرف سیمی اور رحیم گل شامل ہیں۔

گینگ کی متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے ،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=373469

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں