23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ’’بریکنگ بیریئرز – ایک کاروباری...

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ’’بریکنگ بیریئرز – ایک کاروباری سفر‘‘کے عنوان سے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ’’بریکنگ بیریئرز – ایک کاروباری سفر‘‘ کے عنوان سے ایک معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کافی مارننگ سیریز کے تحت منعقد کی گئی۔ اس سیشن کی مہمان خصوصی یاسمین دادابھائی، صدر انٹرپرینیورز آرگنائزیشن کراچی تھیں جنہوں نے کاروباری افراد کو درپیش سماجی اور پیشہ وارانہ چیلنجز پر روشنی ڈالی اور ان کے حل کے بارے میں قیمتی تجاویز اور مشورے دیئے۔ سیشن کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین دادابھائی نے کاروبار میں استقامت، جدت اور مطابقت پذیری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے نئے اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کو حوصلہ دیا کہ وہ روایتی رکاوٹوں کو عبور کریں اور ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت نے چیمبر کی جانب سے کاروباری افراد خصوصاً خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس طرح کے پروگراموں کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔ورکشاپ کا اختتام نیٹ ورکنگ سیشن کے ساتھ ہوا جہاں شرکاء نے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا جس سے کاروباری ترقی کے فروغ میں آر سی سی آئی کے کردار کو مزید تقویت ملی۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، خواتین کاروباری شخصیات اور بڑی تعداد میں تاجروں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558665

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں