اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):تھانہ آبپارہ کی حدود کشمیر ہائی وے پر راولپنڈی ڈولفن اہلکاروں کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی، حادثہ میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے راولپنڈی سے گاڑی کا تعاقب کیاتاہم کشمیر ہائی وے پر اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی،
حادثہ میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،کار سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے،راولپنڈی ڈولفن اوراسلام آباد پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود تھی ،واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔