14.5 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کل بارش اور ژالہ باری کا...

راولپنڈی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کل بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات

- Advertisement -

راولپنڈی۔24مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے (کل) بروز منگل سے راولپنڈی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ سمیت بالائی پنجاب کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور کئی مقامات پر بارش کے ساتھ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملکہ کوہسار مری، گلیات اور گردونواح میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مری اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ 27 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاح مری آنے سے پہلے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔ ضلعی انتظامیہ مری نے سیاحوں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سفر کے دوران محتاط رہنے اور موسم کی صورتحال کے مطابق سفر کا پروگرام ترتیب دیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575932

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں