24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومکھیل کی خبریںراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پہلی افتتاحی...

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پہلی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا

- Advertisement -

راولپنڈی۔9اپریل (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پہلی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ تقریب 11 اپریل بروز جمعہ شام 7 بجے شروع ہو گی۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی پہلی گیند رات 8.30 بجے کی جائے گی۔ یہ ایونٹ چار مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، کراچی کا نیشنل بینک سٹیڈیم، لاہور کا قذافی سٹیڈیم اور ملتان کرکٹ سٹیڈیم شامل ہے۔

- Advertisement -

ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم میں ہو گا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں معروف صوفی میوزک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کے ساتھ ینگ سٹنرز کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ معروف گلوکار ابرار الحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہٰ انجم بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔ تقریب کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579942

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں