16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

- Advertisement -

راولپنڈی۔24فروری (اے پی پی):راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سید علی عرفان کی ہدایات پر نصیر آباد کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران دکانوں کے باہر سینکڑوں غیر قانونی شیڈ، تھڑے، سائن بورڈز، لوہے کے لگے جنگلے مسمار کر دئیے گئے۔

آپریشن میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ تجاوزات کے عملے نے حصہ لیا، آپریشن میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات مسمار کر دی گئیں جبکہ دکانوں کے باہر سڑک پر پختہ تجاوزات کو توڑ دی گئیں۔ سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے ساتھ فٹ پاتھ اور سٹرکوں پر موجود تجاوزات کا خاتمہ مرحلہ وار کیا جا رہا ہے ۔ پیدل چلنے والوں سمیت ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دکانوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں کسی جگہ پر بھی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565755

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں