راولپنڈی۔9جون (اے پی پی):راولپنڈی کینٹ بورڈ انتظامیہ نےعیدالاضحیٰ صفائی آپریشن مکمل کرتے ہوئے 1270 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگا دی ہیں۔آر سی بی ترجمان کے مطابق ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس کے ویژن کے مطابق کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسر راولپنڈی کینٹ سید علی عرفان رضوی کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل سی ای اوارشد خان اور ڈپٹی سی ای او ناصر کمال نے کینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔
انہوں نے صفائی میں شریک تما م افسرا ن اور عملے کوخراج تحسین کیا۔ راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ کی جا نب سے عید الاضحیٰ کے مو قع پر700سینٹری ور کرز، 19سینٹری سپر وائررز،2سینٹر ی انسپکٹر ز،ایک پبلک ہیلتھ آفیسر اور چیف پبلک ہیلتھ آفیسر ناصر حسین نے اپنے فر ائض سر انجام دیئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کینٹ کے تما م علاقوں کودفتر ہذا کے کنٹر ول روم سے ڈیجیٹل طریقے سے مانیٹر کرنے سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے۔
راولپنڈی کینٹ بورڈ کو مجموعی طور پر301شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری طورپر ازالہ کر دیا گیا جبکہ سینی ٹیشن برا نچ کے عملہ نے عید کے تینوں دنو ں جا نفشا نی اور لگن سے کا م کر تے ہو ئے قر با نی کے جا نو رو ں کی آلا ئشیں ٹھکا نے لگا نے کا عمل مکمل کیا۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل کنٹونمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر راولپنڈی ارشد خان اور ڈپٹی سی ای او ناصرکمال نے کینٹ کے مختلف علا قو ں اور دفتر میں مو جو د کنٹر ول رو م کا دو رہ کیا اور تما م تر امو ر کا روزا نہ کی بنیا د پر جا ئز ہ لیا جبکہ کینٹ کے تما م علا قو ں سے آلا ئشو ں کو ٹھکانے لگانے پر کنٹونمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسیدعلی عر فان رضوی نے اطمینان کا اظہا رکیا اور عملہ کی کارکر دگی کو سراہا ۔
راولپنڈی کینٹ کی جا نب سے عید کے تینو ں دنو ں میں 1270ٹن آلا ئشیں ٹھکا نے لگا دی گئی ہیں ۔ اجتما عی قر با ن گا ہو ں سے تما م تر آلا ئشوں کو ٹھکا نے لگا دیا گیا جبکہ کینٹ کے تما م علا قو ں میں ٹرا نسفر اسٹیشن،ربش پو ائنٹس کومکمل طو ر پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔