راولپنڈی کینٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

127
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی ۔9جون (اے پی پی):راولپنڈی کینٹ پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے چھینی گئی رقم ایک کروڑ روپے، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کے دوران فائرنگ کروا کر اپنے مالک ضابت خان کو قتل کروا دیا تھا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتول کا ڈرائیور زہین، بلال، منیم، عثمان اور ماجد شامل ہیں، ملزم زہین تقریبا 4 سال سے مقتول ضابت خان کا ڈرائیور تھا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،

پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزم کے تین ساتھیوں کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے،

برآمد کی گئی رقم ایک کروڑ روپے ایس ڈی پی او کینٹ جاوید اقبال مرزا نے اصل مالک کے حوالے کی، مال مسروقہ کی مکمل برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔