راولپنڈی۔ 13 اپریل (اے پی پی):راولپنڈی کی دیہی فارمر مارکیٹ کی جانب سے پارک ویو سٹی اسلام آباد میں فوڈ ویلی کے مختلف سٹالز کا انعقاد کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ چیئرپرسن سارک حنا منصف خان ، فرح حیدر ایگزیکٹیو ممبر اور وویمن چیمبر آف کامرس کے عہدےداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ کسی خاص علاقے میں قوموں کی عکاسی کرتی رنگ برنگ خوشبو و ذائقے دار روایات کو یکجا کر دیا جائے تو ثقافت بن جاتی ہے۔
پاکستان کی ثقافت بہت سی ثقافتوں سے مل جل کر بنی ہے جس میں ہمیں ہر خطے کے لوگوں کا رنگ نظر آتا ہے، ہمیں اپنی ثقافت سے محبت کرنی چاہیے اور اس کے مثبت پہلوؤں کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہیے۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شازیہ رضوان نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581413