راولپنڈی ۔3جولائی (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اقدام قتل و ضرر کے مقدمہ میں نامزد مجرم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال چھ ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔
جمعرات کو عدالت نےمجرم کاشف رشید کو اقدام قتل کے جرم میں 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم کو ضرر کے جرائم میں 2 سال اور 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے ضمان اور 50 ہزار روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی
،مجرم کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،واقعہ کا مقدمہ جولائی 2024 تھانہ چکلالہ میں درج کیا گیا تھا۔