راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا سنا دی

93
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو14 سال قید اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی

راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ مجرمان کو مجموعی طور پر 18 سال قید اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔

معزز عدالت منشیات فروش عامر خان کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنائی۔صدر واہ پولیس نے مجرم کو 3 کلو 10 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔ ایک اور مقدمہ میں عدالت نے مجرم عابد کو 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنائی ،

مجرم کو صدر واہ پولیس نے ایک کلو 380 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں، مجرموں کو سزا ملنا حق و انصاف کی فتح ہے۔