- Advertisement -
راولپنڈی۔29اپریل (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ رتہ امرال پولیس نے مجرم پیر محمد خان کو فروری 2024 میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ عدالت نے ٹھوس شواہد اور پراسیکیوشن کی مؤثر پیروی کے بعد فیصلہ سنایا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تفتیشی اور لیگل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589581
- Advertisement -