راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک کالا خان کے قریب آڈیٹرجنرل آفس کی بس کی ٹکر سے اے جی پی آر کے4ملازمین زخمی

134

اسلام آباد ۔30 نومبر(اے پی پی)راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک کالا خان کے قریب آڈیٹرجنرل آفس کی بس کی ٹکر سے اے جی پی آر کے 4ملازمین زخمی ہوگئے۔ جمعہ کو ڈھوک کالا خان کے قریب اے جی پی آر کے ملازمین دفتر جانے کیلئے بس کا انتظارکررہے تھے کہ اس دوران بس بے قابو ہوکرملازمین پر چڑھ دوڑی۔ پولیس کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ واقعہ میں اے جی پی آر کے چارملازمین زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں منتقل کردیا گیاہے۔