راولپنڈی۔3جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں وحدت اللہ اور بالاج شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے 2موبائل فون،چوری شدہ3موٹرسائیکل،مسروقہ رقم 14ہزار روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شاہ زیب اور دانش جاوید شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل، مسروقہ رقم07ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا۔
جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی وارادتوں میں ملوث ملزم عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ 4 بکریاں برآمدہوئیں۔کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم جبران کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدہوا۔ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، راہزنی اور کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481297