27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ...

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 09 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔26اگست (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 09 ملزمان گرفتارکر لئے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرکے دو مسروقہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی ۔صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،زیر حراست گینگ سے چھینی گئی رقم 31 ہزار 900 روپے،موبائل فون اور اسلحہ برآمدہوا۔

- Advertisement -

دریں اثنا پولیس نے 06 ملزمان کو گرفتار کر کے 20 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ شراب اورناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں