21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی کے پارکس و گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے اور عوام کو...

راولپنڈی کے پارکس و گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے اور عوام کو بہترین تفریحی و سکیورٹی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، پی ایچ اے

- Advertisement -

راولپنڈی۔24اپریل (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے، عوام کو بہترین تفریحی اور سیکیورٹی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،سر سید ایونیو میں واقع قائد اعظم پارک کو رنگ برنگے خوبصورت پھولوں اور پودوں سے سجایا گیا ہے، پارک میں کھلے پھولوں کی بہار اور دلکش مناظر نہ صرف اس کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ شہریوں کو ایک خوشگوار اور صحت بخش تفریحی ماحول بھی فراہم کر رہے ہیں۔

ترجمان پی ایچ اے کے مطابق صوبائی حکومت کے ویژن کے تحت شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، قائد اعظم پارک میں آنے والے افراد بالخصوص خاندان اور بچے خوبصورت مناظر اور سہولیات سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کے احکامات پر قائد اعظم پارک اور خیابانِ سرسید میں بہترین سکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ تفریح کے لیے آنے والے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے، یہاں صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کا عملہ پارکس کی خوبصورتی برقرار رکھنے، پھولوں اور پودوں کی دیکھ بھال اور ہارٹیکلچر کے کام میں دن رات مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کو سرسبز، خوبصورت اور ایک پرامن تفریحی مقام بنانے کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی توقع ظاہر کی کہ وہ پی ایچ اے راولپنڈی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ماحول کو صاف اور سرسبز بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں