راولپنڈی گنجمنڈی پولیس کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ گرفتار

155
Motorcycle theft
Motorcycle theft

راولپنڈی۔ 26 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے چوری شدہ 05موٹر سائیکلزاور مسروقہ رقم 50ہزار روپے برآمدکرلی۔ گرفتار ملزمان میں ظہور اور فیاض شامل ہیں،

ملزمان سے چوری شدہ 05موٹر سائیکلز اور مسروقہ رقم 50ہزار روپے برآمد ہوئی، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔