21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومضلعی خبریںراوی اربن ڈویلپمنٹ منصو بہ لاہورکی عوام کے لئے بہت اہمیت کا...

راوی اربن ڈویلپمنٹ منصو بہ لاہورکی عوام کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے،فیاض بھٹی

- Advertisement -

لاہور۔3فروری (اے پی پی):تحر یک انصاف کے این اے 133سے مر کزی رہنمافیاض بھٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصو بہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل ہو ناخوش آئند عمل ہے، روای اربن ڈویلپمنٹ منصو بہ لاہورکی عوام کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے،

تحر یک انصاف ن لیگ کی طرح عدالتوں پر حملے نہیں کرتی انکے فیصلوں کو تسلیم کرتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ا ن سے بلیک میل ہوں گے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا بلکہ ہم تمام حالات کاڈٹ کر مقابلہ کر یں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کو خوفزدہ نہیں کرسکتی وہ مخالفین کا بھر پور مقابلہ کر یں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293653

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں