ملتان۔ 07 اپریل (اے پی پی):تھانہ مظفرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہ زنی و چوری کی متعدد ورادتوں میں مطلوب قیوم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کے روز ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد بشیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قیوم گینگ کے سرغنہ ملزم محمد قیوم ولد محمد خلیل کو ساتھی ملزم محمد ساجد ولد محمد اختر کے ہمراہ گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 26 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں سونا اور نقدی شامل ہے برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزمان راہ زنی اور چوری کے 20 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔