اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):ربڑٹائرزاینڈ ٹیوبز کی ملکی درآمدات میں فروری 2025کے دوران 17.96فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 2.31ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ فروری 2024میں ربڑٹائرزاینڈ ٹیوبزکی درآمدات کا حجم 2.51ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح فروری 2024کے مقابلے میں رواں سال فروری کے دوران ربڑٹائرزاینڈ ٹیوبزکی قومی درآمدات میں0.20ارب روپے یعنی 17.96فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔