ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوگا

164
مولانا محمد عبدالخبیر آزاد

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہفتہ کو اسلام آباد میں ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے ۔ وزارت مذہبی امور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔