اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں سے کہا ہے کہ حج گروپ آرگنائرز( ایچ جی او)کی رجسٹریشن کے لئے درخواستیں 4 مارچ تک جمع کروائیں۔وزارت کے حکام کے مطابق وزارت برائے مذہبی امور کے نام درخواست اور 20ہزار روپے کا نا قابل واپسی بینک ڈرافٹ بناکر سیشن آفیسر جی ایچ او کمرہ نمبر 108،جی 6مرکز اسلام آباد کو بھیجا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد درخواستیں قابل قبول نہیں ہونگی اور درخواست فارم وازرت مذہبی امور کی ویب سائٹ www.hajjinfo.org سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔