21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںرجوعیہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو چرس...

رجوعیہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو چرس برآمد کر لی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 2 نومبر (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔

ایس ایچ او رجوعیہ تنویر خان نے ایک کارروائی میں منشیات فروش حارث ولد یعقوب سکنہ ملکاں سے 2 کلو 470 گرام سے زائد چرس برآمد کر لی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

رجوعیہ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، یہ نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پہنچا رہے ہیں، پولیس ایسے افراد کی سرکوبی کیلئے دن رات کوشاں ہے تاہم شہریوں کو بھی اس سلسلہ میں پولیس کی مدد کرنی چاہئے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں