رحمان ملک اور شہباز شریف کا احتسابی عمل کا جائزہ لینا اس عمل کی توقیر پر سوالیہ نشان ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

92
پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ماحولیات اور سیاحت کو اہمیت دیتے ہیں، چوہدری فواد حسین
پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ماحولیات اور سیاحت کو اہمیت دیتے ہیں، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ رحمان ملک اور شہباز شریف کی جانب سے احتساب کے عمل کا جائزہ لینا اس عمل کی توقیر پر سوالیہ نشان ہے ۔پیر کو پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف رحمان ملک آصف علی زرداری کے لئے احتساب کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں تو دوسری طرف شہباز شریف پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر احتساب کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں، اس عمل کے بعد یہ سب کے سامنے ہے کہ اس احتساب کے عمل کے ساتھ کتنی عزت ہو رہی ہے، رحمان ملک اور شہباز شریف جو پراسیس چلائیں گے وہ بھی سب جانتے ہیں کہ وہ کس کے لئے اور کیوں پراسیس چلارہے ہیں ۔