26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںرحیم یارخان،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس وومن کونسل...

رحیم یارخان،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس وومن کونسل قائم کردی

- Advertisement -

رحیم یارخان 25 اگست (اے پی پی):آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس وومن کونسل قائم کردی۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ضلع رحیم یارخان پولیس میں وومن کونسل قائم کرتے ہوئے اے ایس پی دانیہ رانا کو فوکل پر سن مقرر کر دیا ہے، اے ایس پی دانیہ رانا نے ضلع رحیم یارخان کے تمام لیڈیز سٹاف سے میٹنگ کرکے انہیں وومن کونسل کے بارہ میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس کونسل کے فورم پر لیڈیز پولیس سٹاف کے ملازمتی امور اور ذاتی مسائل کو حل کیا جائے گا،

 وومن کونسل میں ایک لیڈی سب انسپکٹر اور ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ لیڈی کانسٹیبل پر مشتمل کمیٹی ترتیب دی گئی ہے،کسی بھی لیڈی پولیس اہلکار کو کسی قسم کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ بلا جھجھک اپنے مسائل کے حل کے لیے رجوع کریں جس کے حل کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382522

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں