- Advertisement -
رحیم یارخان 09 مئی (اے پی پی):شیخ زید میڈیکل ہسپتال میں بورڈ آف مینجمنٹ کا ہنگامی اجلاس چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ چوہدری محمد اقبال حفیظ کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔
ممبران بورڈحاجی محمد ابراہیم، ملک ساجد فیروز، ڈاکٹر ظہیر مصطفی ،پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج و ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم لغاری ایم ایس ڈاکٹر امجد علی راؤ و دیگرشریک ہوئے، ضروری مسائل کو فوری حل کیا گیاجس میں ملازمین کے ضروری بلز میڈیسن کے بلز سیکورٹی اہلکاروں کے بلز اور سینٹری ورکرز کے بلز کی منظوری دی گئی ۔
- Advertisement -
اجلاس میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اپنے ملک کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے عزم اعادہ کیا گیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594976
- Advertisement -