رحیم یارخان ،اسسٹنٹ کمشنرز نےاپنی تحصیلوں کے ٹی ایچ کیو کے دورے کئے

15

رحیم یارخان ۔ 07 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد ندیم احمد بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد ابراہیم میلادی کھر نے اپنی تحصیلوں میں ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کا دورہ کرتے ہوئے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے شعبہ ایمرجنسی،شعبہ آؤٹ ڈور،فارمیسی اورڈائلاسز یونٹ سمیت ہسپتال کے مختلف وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیااور مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے ہسپتال میں ادویات کا اسٹاک چیک کیا۔نیز پتھالوجیکل لیب،ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور دیگر شعبوں میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے میڈیکل آفیسرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہمی کے لئے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ہسپتال کی تمام مشینری فنکشنل ہونی چاہیے اور حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ تمام وسائل سو فیصد عوام تک پہنچنے چاہئے