رحیم یارخان ،بیکری سیل ،مضر صحت اشیاء تلف کرکےمالک کیخلاف مقدمہ درج

132
تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں غیرت کے نام پر 22 سالہ بیوی کا شوہر کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

رحیم یارخان ۔ 19 مارچ (اے پی پی):سیفٹی ٹیم نے پرانا کے ایل پی روڈ صادق آباد پر بیکری یونٹ کے خلاف کارروائی کی اور 400 کلو مضر صحت مختلف بیکری آئٹمز،91 درجن خراب انڈے تلف جبکہ مشینری ضبط کر کے مالک کیخلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا۔

ٹوٹے،بدبودار انڈوں کو مصنوعات کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق بغیر کسی فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ کے ناقابلِ سراغ اجزاء بھی بیکری آئٹمز میں استعمال کیے جا رہے تھے۔فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناقص خوراک تلف کر دی۔خوراک میں ٹوٹے انڈوں کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔