رحیم یارخان ،زندگی آسان پروگرام میں خصوصی افراد میں 36 وہیل چیئرز کی تقسیم

62
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت

رحیم یارخان ۔ 29 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی افراد کے لئے ”زندگی آسان پروگرام“ کا ضلع میں آغاز کر دیا گیا۔خصوصی افراد کی آسانی اور کار آمد شہری بنانے کے لئے معاون آلات کی فراہمی تقریب کا انعقاد، محکمہ سماجی بہبودو بیت المال کے زیر اہتمام جناح ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں سابق ارکان اسمبلی میاں امتیاز احمد، چوہدری محمود الحسن چیمہ، نسرین ریاض گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) عرفان انور کی شرکت،ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود اشیاق احمد، ڈسٹرکٹ آفیسرسماجی بہبود عزیر احمد کی شرکت ،تقریب میں 36وہیل چیئرز، 07سفید چھڑیاں، ایک کلچز خصوصی افراد میں فراہم کئے گئے۔خصوصی افراد کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ خصوصی افراد بھی نارمل لوگوں کی طرح آسان زندگی گزاریں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ وعدے نہیں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے معذور افراد کے لئے معاون آلات کی مفت فراہمی کے انقلابی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور نے کہا کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال، ضروریات کا تعین اور آلات کی تقسیم میں شفافیت کویقینی بنایا جا رہا ہے۔ محکمہ سماجی بہبود اور انتظامیہ کی کوشش ہے کہ مستحقین کو ان کا حق باعزت انداز میں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس پروگرام کے تحت ضلع میں 349درخواستیں موصول ہوئی۔ موصول درخواستوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔تقریب میں 44خصوصی افراد کو مختلف آلات تقسیم کئے جا رہے ہیں