24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںرحیم یارخان ،شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی میں ادویات و ایکسرے وغیرہ...

رحیم یارخان ،شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی میں ادویات و ایکسرے وغیرہ مفت ہے ، ترجمان

- Advertisement -

رحیم یارخان ۔ 03 اگست (اے پی پی):شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں مریضوں کے لیے تمام ادویات اور ایکسرے مفت ہیں، اسپیکر پر باقاعدہ اعلان جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کی ایمرجنسی میں اسپیکرز کے ذریعے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں جن میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ ہسپتال میں تمام ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جب کہ ایکسرے سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ بھی بغیر کسی معاوضے کے کیے جا رہے ہیں۔

اعلان میں واضح طور پر کہا جا رہا ہے کہ اگر کسی مریض یا تیماردار سے دوا خریدنے کو کہا جائے یا باہر سے دوا منگوائی جائے تو اس کی فوری شکایت درج کروائیں تاکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو بہتر اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

مریضوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے حقوق سے باخبر رہیں اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا ناانصافی کی صورت میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں۔شہریوں اور مریضوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے، جب کہ سوشل میڈیا پر بھی اس سہولت کی تعریف کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں