اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):رحیم یارخان میں شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امن وامان اورکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے مشق کی گئی۔ بدھ کو سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رحیم یارخان میں شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے مشترکہ کارروائی کی مشق کی گئی۔
اس مشق میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس، پنجاب پولیس،آرمی، رینجرز، ایلیٹ سکواڈ اور ریسکیو 1122 ،محکمہ صحت ،پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ ،پی آئی اے، ایئرپورٹ ویجیلنس سیکشن اور دیگر ایجنسیوں نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق مشق کا مقصد ایئرپورٹ پر مختلف ایجنسیوں کے مابین ہم اہنگی اور مواصلات کے معیار اور افادیت کو جانچنا تھا۔مشق کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں نے مشق کے اہداف کو مقررہ وقت میں حاصل کیا۔