رحیم یارخان ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):رحیم یارخان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے اقبال آباد میں ناکہ بندی کے دوران 5 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی 1700 لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران 5 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی،یوریا اور فارمالین کی ملاوٹ پائی گئی۔جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا۔ملاوٹ ثابت ہونے پر سینکڑوں لٹر دودھ تلف کر کے مالکان کو بہتری کے لیے ہدایات جاری کر دیں گئیں۔
اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ دودھ کی چیکنگ کیلئے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر مسلسل ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔