21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیرحیم یار خان میں یوم آزادی تقریبات کا آغاز ہو گیا

رحیم یار خان میں یوم آزادی تقریبات کا آغاز ہو گیا

- Advertisement -

رحیم یارخان۔یکم اگست (اے پی پی ) ضلع رحیم یار خان میں یوم آزادی تقریبات کا آغاز ہو گیا، آزادی تقریبات کی ابتداءایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) مہر خالد کو قومی پرچم کا بیج لگا کر کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل اعتزاز انجم نے افسران و اہلکاران کو بیج لگائے۔ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی ہدایت پر ضلع میں یوم آزادی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ، یوم آزادی کی تقریبات کی ابتداءافسران و اہلکاران کو قومی پرچم کے بیج لگا کر کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سپور ٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل ) کے آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) مہر خالداحمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)اعتزاز انجم، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر ریاست علی، ڈی او سپورٹس اشفاق احمد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) مہر خالد احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی ہدایت پر ضلع بھر میں یوم آزادی کی تقریبات شایان شان انداز سے منائی جائیں گی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65409

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں