رحیم یار خان ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو15 اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے گا، شیخ رشید احمد

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں ٹرین کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 15 '15 لاکھ اور زخمیوں کو 5 ' 5لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرین کی دو بوگیاں تبلیغی جماعت کے مقامی امیر ' امیر حسین نے …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں ٹرین کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 15 ’15 لاکھ اور زخمیوں کو 5 ‘ 5لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرین کی دو بوگیاں تبلیغی جماعت کے مقامی امیر ‘ امیر حسین نے بک کروائی تھیں وہ زندہ ہیں اور تمام افراد کی معلومات ان کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ مسافروں کے پاس دوگیس سلینڈروں اور ایک چولہا پھٹنے سے ہوا۔ شیخ رشید نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر رحیم یار خان پہنچ رہا ہوں۔