رحیم یار خان پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران 2مغوی بازیاب کرا و لئے،2ملزمان گرفتار

108
رحیم یار خان پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران 2مغوی بازیاب کرا و لئے،2ملزمان گرفتار

لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):رحیم یار خان پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران 2مغویوں کو بازیاب کراوا کر اغوا میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے بیکری مالک عثمان مقبول اور ہند شہری بادشاہ جی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اغوا کاروں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے رحیم یار خان پولیس کا کچہ ایریا میں سرچ آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اغوا کار مغوی افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے۔

پولیس نے کشمور سندھ کے سرحدی علاقے میں ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،۔ آپریشن کے نتیجے میں اغواکار مغوی افراد کو چھوڑ کر کچہ کی طرف فرار ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کو آپریشن کے دوران نائٹ ویژن گاگلز، بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی،کامیاب آپریشن میں اے ایس پی انعام اللہ، ڈی ایس پی بھونگ، سی آئی اے انچارجز،ایس ایچ اوز بھونگ و ماچھکہ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی افراد کی بازیابی اور خطرناک کچہ کریمنلز کی گرفتاری پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی ہے۔