29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںرسجاانتخابات،ابوبکر بن طلعت صدر، ارسلان شیرازی سیکرٹری اور ناصر نقوی فنانس سیکرٹری...

رسجاانتخابات،ابوبکر بن طلعت صدر، ارسلان شیرازی سیکرٹری اور ناصر نقوی فنانس سیکرٹری منتخب

- Advertisement -

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا)نے آئندہ مدت کیلئے نئے عہدیداران کا انتخاب کرلیا، ابوبکر بن طلعت صدر، سید ارسلان شیرازی جنرل سیکرٹری اور ناصر عباس نقوی فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ رسجا انتخابی عمل کی نگرانی تین رکنی الیکشن کمیٹی شہریار خان (چیئرمین)، عاصم جیلانی اور رانا فرحان اسلم (ممبران) نے کی۔

الیکشن نتائج کے مطابق 59 ممبران نے متفقہ طور پر ایک پینل کی سپورٹ کی جس کے بعد نوجوان سپورٹس جرنلسٹ ابوبکر بن طلعت بلامقابلہ صدر، سید ارسلان شیرازی جنرل سیکرٹری،  ناصر عباس نقوی فنانس سیکرٹری، ذوالفقار بیگ (سینئر نائب صدر)، عقیل انجم اور اصغر علی مبارک (نائب صدور)، حافظ عبیدالرحمٰن اور عاصم ریاض (جوائنٹ سیکرٹریز) منتخب ہوئے۔ رسجا کی ایگزیکٹو باڈی میں فہیم انور خان، افضل جاوید، زاہد فاروق ملک، ناصر اسلم راجہ، ذیشان قیوم، سہیل راجہ، ارفع فیروز ذکی، کرن خان، اویس عباسی اور فرحان جعفری شامل ہیں۔

- Advertisement -

سینئر سپورٹس صحافی عبدالمحی شاہ رسجا کے پیٹرن اور ملک شکیل اعوان چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔اس موقع پر نومنتخب صدر ابوبکر بن طلعت اور سیکرٹری ارسلان شیرازی نے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایسوسی ایشن کی اقدار کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں گی اور حقیقی سپورٹس صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔دوسری جانب نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری شیراز گردیزی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی، آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک اور دیگر نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئی باڈی صحافی برادری کے لیے مثالی خدمات انجام دے گی۔

1986ء میں قائم ہونے والی رسجا راولپنڈی اور اسلام آباد کی واحد رجسٹرڈ تنظیم ہے جو سپورٹس جرنلسٹ کے فروغ اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601985

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں