اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہے، پاکستان، ترکی اور ملائیشیا مشترکہ ٹی وی چینل قائم کریںگے، ٹی وی چینلز کے قیام کا مقصد دنیا کو حقیقی اسلام کے چہرے سے روشناس کرانا ہے، رسول پاکۖ سے والہانہ محبت اور …
رسول پاکۖ سے والہانہ محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا بنیادی جزوہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہے، پاکستان، ترکی اور ملائیشیا مشترکہ ٹی وی چینل قائم کریںگے، ٹی وی چینلز کے قیام کا مقصد دنیا کو حقیقی اسلام کے چہرے سے روشناس کرانا ہے، رسول پاکۖ سے والہانہ محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے،اسلام ایک بہترین نظام زندگی ہے جس کا مقصد انسانیت کی فلاح ہے،سیرت پاک پر عمل کرکے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔ وہ ریڈیوپاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اشتراک سے عیدمیلاالنبی ۖ کے سلسلے میںکل پاکستان نعتیہ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں ۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور ریڈیوپاکستان کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ وقار بھی تقریب میں موجود تھیں۔نعتیہ مقابلے میں چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت گلگت بلتستان اورآزادکشمیر سے نعت خواں شریک تھے،ان نعت خوانوں نے صوبائی سطح پر ہونے والے نعتیہ مقابلے جیتنے کے بعد اس سالانہ نعتیہ مقابلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔یہ مقابلے چار کیٹگریز میں ہوئے جن میں پندرہ سال تک کے لڑکوں ، پندرہ سال سے تک کی لڑکیوں ، پندرہ سے پچیس سال تک کے لڑکوں اور پندرہ سے پچیس سال تک کی لڑکیوں کے مقابلے شامل ہیں۔نعتیہ مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کونقد انعامات اور اسناد دی گئیں۔محفل میلادالنبی ۖ کی تقریب خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا اورآخرت میں کامیابی کیلئے ایسی محافل کا انعقاد ضروری ہے، ایسی محفلیں ایک دوسرے کو قریب لانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ۖکی ذات مبارک اسلام کے آفاقی پیغام کا عملی نمونہ ہے، اسلام ایک بہترین نظام زندگی ہے جس کا مقصد انسانیت کی فلاح ہے، سیرت نبی ۖپر عمل کرکے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کیلئے ریاست مدینہ کا خواب دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے محبوب کی اطاعت کا مقصد انسانیت سے محبت ہے، رسول پاک ۖجہالت،نفرت اور عصبیت کو ختم کیا ۔انہوں نے محفل میلاد کے انعقاد پر ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویڑن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں نے ہمیشہ ریاست کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دیا ہے ۔








