اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) رشکئی اقتصادی زون (ایم ون نوشہرہ) پر تعیراتی کام کا سنگ بنیاد اپریل کے پہلے ہفتہ میں رکھ دیا جائے گا، زون کے پہلے فیز کے لئے 1000 ایکڑ اور دوسرے فیز کے لئے 2000 ایکڑ اراضی حاصل کی جاچکی ہے ۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق رشکئی اقتصادی زون موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں رشکئی اقتصادی زون کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال ہوا تھا اور 8 ویں جے سی سی کے اجلاس میں منظور کیاگیا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ اقتصادی زون میں پھلوں اوراشیائے خوراک کی پیکجنگ،ٹیکسٹائیل سٹچنگ و نیٹنگ اوردیگر متعلقہ صنعتوں کے قیام اوران کیلئے سہولیات پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس صنعتی بستی سے ائیرپورٹ کا فاصلہ 65کلومیٹر، ڈرائی پورٹ 65 کلومیٹر، ریلوے سٹیشن 25کلومیٹر، سٹی سینٹر15 کلومیٹر، ہائی وے 5کلومیٹر اورموٹروے بالکل متصل ہے۔حکام نے بتایا کہسی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا۔اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں مجموعی طورپر 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے۔