رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح تاریخی ہے ،‏ عاصم سلیم باجوہ

72
سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس جمعہ کو ہو گا، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لئے مزید منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):‏چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح تاریخی ہے ،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتوں کا فروغ شامل ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ برآمدات کے فروغ کے لئے خصوصی اقتصادی زونزقائم کر رہے ہیں،‏صنعت کی ضرورت کے مطابق ورکرز کو خصوصی تربیت فراہم کی جارہی ہے ،رشکئی میں صنعتی ورکز کو تین ٹیکنیکل ادارے تربیت فراہم کر رہے ہیں۔